ترکیہ اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیضان نے حماس کے سیاسی بیورو کے قائدین سے بدھ کے روز انقرہ میں ملاقات کی ہے اور غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں اب تک کی ہونے والی بات چیت اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک ذرائع کے مطابق حماس کو بتایا گیا ہے کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حماس کے ذمہ داروں نے ترک وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ اپنی طرف سے اس کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے ضروری تقاضوں کو پورا کریں۔ تاہم اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری اور ڈرون حملے کر رہی ہے جو کہ جنگ بندی معاہدے کو دوسرے مرحلے تک لے جانے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے قائدین نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں جو خوراک اور امدادی سامان منتقل کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے وہ انتہائی ناکافی ہے۔ حتیٰ کہ ادویات کی ترسیل، طبی آلات اور مکانوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق میٹیریل کے علاوہ پیٹرول کی منتقلی بھی بہت کم مقدار میں کرنے دی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں