کویت میں توانائی بڑھانے والے مشروبات کی فروخت پر نیا قواعد و ضوابط کی منظوری دی ہے ۔کویت کی وزارتِ صحت نے بدھ کے روز ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے تحت توانائی بڑھانے والے مشروبات کی تجارت اور فروخت کو منظم کیا جائے گا۔
اہم نکات:
توانائی مشروبات صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو فروخت کی جا سکتی ہیں۔ہر فرد کی روزانہ زیادہ سے زیادہ دو بوتلیں استعمال کرنے کی اجازت ہے اور ایک بوتل میں زیادہ سے زیادہ 80 ملی گرام کیفین (250 ملی لیٹر) ہو سکتی ہے۔
پروڈیوسرز اور درآمد کنندگان پر لازم ہے کہ مشروبات کی بوتلوں پر واضح اور نمایاں صحت کے انتباہات لگائیں۔اشتہارات اور اسپانسرشپ کے ذریعے توانائی مشروبات کی تشہیر پر پابندی ہوگی۔
توانائی مشروبات کی فروخت حکومتی اور نجی تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی مراکز میں ممنوع ہوگی۔
یہ مشروبات حکومتی اداروں، ریستوران، کیفے، دکانوں، فوڈ ٹرک، خودکار مشینیں، آن لائن آرڈر اور ڈیلیوری سروسز میں بھی فروخت نہیں کی جا سکتی۔
توانائی مشروبات صرف کواپریٹیو ایسوسی ایشنز اور منتخب مارکیٹوں میں بیچی جا سکیں گی، وہ بھی مخصوص جگہ پر اور متعلقہ حکام کی سخت نگرانی میں اور عمر اور مقدار کی حد کے مطابق یہ فیصلہ توانائی مشروبات کے صحت پر اثرات کو کم کرنے اور نوجوانوں میں ان کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔