سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے متحدہ عرب امارات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اس نے جنوبی عبوری کونسل کی فوج پر دباؤ ڈال کر انہیں سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر حضر موت اور المهرہ میں عسکری کارروائیاں کرنے پر مجبور کیا، جو مملکت کی قومی سکیورٹی اور یمن و خطے میں سکیورٹی و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدامات نہایت خطرناک ہیں اور یمن میں آئینی حکومت کے اتحاد کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور نہ ہی یہ یمن کی سکیورٹی اور استحکام کے حصول کی کوششوں کی حمایت میں ہیں۔
سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو جمہوریہ یمن کی درخواست کے مطابق اپنی افواج کو 24 گھنٹوں کے اندر یمن سے واپس نکالنا چاہیے اور یمن میں کسی بھی فریق کو کسی بھی قسم کی عسکری یا مالی مدد فراہم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
مملکت اس توقع کا اظہار کرتی ہے کہ حکمت اور بھائی چارے، حسنِ ہمسائیگی کے اصول، خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور برادر ملک یمن ملک کے مفاد کو مقدم رکھا جائے۔ بیان میں متحدہ عرب امارات پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کرے جو دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ سعودی عرب تعلقات کو فروغ دینے اور خطے کے ممالک کی خوشحالی و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے آج کے بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ یمنی صدارتی قیادت کونسل اور عرب اتحاد برائے آئینی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے بعد فوجی جہازوں اور بھاری ہتھیاروں سے لوڈ کیے گئے جہازوں کے فجیرہ سے المکلا بندرگاہ تک بغیر مشترکہ افواج کی قیادت کی سرکاری اجازت کے پہنچانے کی کارروائی خطرناک ہے۔ سعودی عرب نے واضح کیا کہ اس کی قومی سلامتی کو نشانہ بنانا یا دھمکی دینا سرخ لکیر ہے اور مملکت اسے روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے سے نہیں ہچکچائے گی۔
اسی سلسلے میں ریاض نے یمن کی سکیورٹی، استحکام اور خودمختاری کے لیے اپنی وابستگی کو دہرایا، اور صدارتی قیادت کونسل اور اس کی حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا کہ جنوبی مسئلہ ایک منصفانہ مسئلہ ہے جس کے تاریخی اور سماجی پہلو ہیں اور اس کا واحد حل سیاسی گفت و شنید کے ذریعے ممکن ہے جس میں یمن کے تمام طبقات، بشمول جنوبی عبوری کونسل، شریک ہوں۔
-
حرم مکی میں معتمر کی جان بچانے کے بعد سعودی سپاہی نے کیا کہا؟ ویڈیو
ذمہ داری کے احساس نے مجھے اپنا فرض ادا کرنے پر ابھارا: ریان عسیری کی ’’ العربیہ‘‘ ...
مشرق وسطی -
جدید ترین این ویڈیا چپس سعودی عرب پہنچ گئیں: سربراہ ہیومین
سعودی مملکت کی اے آئی کمپنی ہیومین کے سربراہ طارق امین کے مطابق واشنگٹن اور ریاض ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نیندکےشعبےمیں ریسرچ میں عالمی سطح پرنمایاں مقام پرفائزہوچکا ہے:ڈاکٹراحمد باہمام
سعودی عرب میں نیند کی صحت کے شعبے میں ایک نمایاں اور معیاری تبدیلی کی بنیاد اس ...
مشرق وسطی