اسرائیلی ریاست کے سب سے بڑے انٹیلی جنس ادارے موساد نے ایران کے احتجاجی مظاہرین کو اپنی مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
موساد ایرانی مظاہرین کو ایران کے اندر اپنی پراکسی کے طور پر استعمال کرنے کی اس سے پہلے بھی کوشش کر چکی ہے۔ ماہ جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران اسرائیل نے رجیم تبدیل کرنے کی کال دیتے ہوئے لوگوں کو باہر آنے کے لیے کہا تھا۔
اب پھر موساد نے براہ راست ایرانی مظاہرہن سے کہا ہے کہ وہ احتجاج جاری رکھتے ہوئے ایرانی حکومت پر اپنا دباؤ بڑھائیں۔ موساد نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ان احتجاج کرنے والوں کے ساتھ زمین پر بھی موجود ہے۔
خیال رہے ایرانی دارالحکومت تہران سمیت دیگر کئی ایرانی شہروں میں پچھلے کئی دنوں سے مہنگائی اور افراط زر میں غیر معمولی اضافے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
موساد نے ان مظاہرین سے کہا ہے گلیوں میں اکٹھے ہو کر احتجاج کے لیے نکلیں۔ اب سڑکوں پر آنے کا وقت آگیا ہے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ یہ بات اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے نے فارسی زبان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کی ہے۔ جسے اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بدھ کے روز نشر کیا ہے۔
پوسٹ میں موساد نے ایرانی مظاہرین سے کہا ہے کہ ہم صرف دور سے یا لفظی طور پر آپ کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ ہم زمین پر بھی آپ کے ساتھ موجود ہیں۔ ایران میں یہ احتجاج اتوارکے روز سے جاری ہے۔
اسرائیلی خفیہ ادارے کی طرف سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ ایران پر نئے سرے سے بمباری کر سکتا ہے کیونکہ ایران نہ صرف اپنے جوہری پروگرام کو از سر نو شروع کرنا چاہتا ہے بلکہ میزائل پروگرام کو بھی آگے بڑھانا چاہتا ہے۔
اسرائیل نے ماہ جون کی 12 روزہ جنگ کے دوران ایران میں بچھائے گئے اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کے بڑے اہداف تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم جنگ کے بعد ایران نے کئی موساد ایجنٹوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کیا اور متعدد کو پھانسی چڑھایا۔
-
ایران : مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے لیڈروں کو مذاکرات کی حکومتی پیشکش
ایرانی حکومت نے احتجاجی رہنماؤں کو پیشکش کی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔ ...
مشرق وسطی -
قطر اور ایران کے وزرائے خارجہ کا غزہ اور لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال
دونوں عہدے داران نے تعاون کے مواقع اور ان کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت ...
مشرق وسطی -
ایران اپنے جوہری اور میزائل پروگراموں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے : نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 60 ہزار بندوقیں ہیں
مشرق وسطی