قطر اور ایران کے وزرائے خارجہ کا غزہ اور لبنان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

دونوں عہدے داران نے تعاون کے مواقع اور ان کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کو ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے تعلقات اور انہیں مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے غزہ کی پٹی، مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورت حال سمیت باہمی دل چسپی کے دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر قطری وزیراعظم نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو یکجا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ اقدامات خطے میں پائے دار امن اور استحکام کے حصول کی راہ ہموار کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں