اسرائیل اور شام کے درمیان سیکیورٹی معاہدے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے زیر قیادت وفد نے منگل کے روز اسرائیلی وفد کے ساتھ از سر نو مذاکراتی دور کا آغاز کیا ہے۔ یہ مذاکرات پیر کے روز ہوئے۔ شامی خبر رساں ادارے ثنا نے پچھلے کئی ماہ اسرائیلی و شامی مذاکرات کے بارے میں پہلی بار رپورٹ کیا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کے لیے باقاعدہ مذاکرات بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والی احمد الشرع حکومت نے شروع کیے تھے۔ ثنا نیوز ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ یہ مذاکرات واشنگٹن کے توسط سے اور اسی کی ثالثی میں شروع ہوئے ۔ جن کا تازہ دور پیر کے روز ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات کا فوکس اس امر پر رہا ہے کہ دونوں ریاستوں کے درمیان ایک متوازن قسم کا سیکیورٹی معاہدہ ہو جائے۔ جو دونوں کے لیے قابل قبول ہو۔

دو سفارتی ذرائع نے مذاکرات کے حوالے سے بتایا ہے کہ تازہ دور پیرس میں ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے ثنا کے مطابق مذاکرات کا فوکس دونوں ملکوں کے درمیان 1974 میں حافظ الاسد کے دور میں ہونے والے معاہدے کو پھر سے متحرک اور مؤثر بنانے کے لیے ہے۔

یاد رہے موجودہ شامی حکومت بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر بر سر اقتدار آئی یے۔ یہ تختہ 8 دسمبر 2024 کو الٹا گیا تھا۔

جس کے بعد اسرائیلی ریاست نے شام اور اسرائیل کے درمیان قائم شدہ بفر زون میں شامی علاقے کی طرف اپنی فوج بھیج کر قبضہ کر لیا تھا۔ کبھی بیسیوں بار اور کئی مقامات پر اس عرصے میں اسرائیل نے بے دریغ اور بے خوفی سے بمباری کی ہے۔ جبکہ گولان کی پہاڑیوں سے جڑے اس بفر زون کے علاقے میں اب بھی اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے۔ اسرائیل جنوب میں اپنی پسند کی جگہ پر بفر زون اور قبضہ چاہتا ہے تاکہ اسرائیل کو شام کی طرف سے کبھی کوئی خطرہ نہ رہے۔

امریکہ کی کوشش ہے کہ 1948 سے اسرائیل کے قیام سے چلی آرہی دونوں ملکوں کی دشمنی کو دوستی میں تبدیل کر دے۔ اس سلسلے میں امریکہ کا دباؤ جاری ہے۔ احمد الشرع کا مؤقف ہے کہ اسرائیل 1974 کے معاہدے کا احترام کرے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام ان مذاکرات کے ذریعے اپنے قومی حقوق کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے شامی انٹیلی جنس چیف حسین السلمہ بھی وفد میں شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔ البتہ آخری دور ستمبر کے مہینے میں ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں