شاہ سلمان مرکز کی جانب سے یمنی صوبے حضرموت میں 27 ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹوں کی تقسیم

امدادی سامان سے 1.9 لاکھ سے زیادہ افرد مستفید ہوں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے یمن کے صوبے حضرموت کے لیے روانہ کی گئی انسانی امداد کی تقسیم کا آغاز آج پیر کے روز کر دیا گیا۔

العربیہ/الحدث کے نمائندے کے مطابق وادی اور صحرائے حضرموت میں 27 ہزار سے زائد غذائی باسکٹیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔

نمائندے نے مزید بتایا کہ حضرموت میں شاہ سلمان مرکز کی امداد سے 190 ہزار سے زیادہ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امدادی سامان کی تقسیم حالیہ واقعات کے بعد حضرموت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ روانہ کیے گئے امدادی قافلے میں 26 ٹرک شامل ہیں جن میں 24 ہزار ڈبوں پر مشتمل کھجوریں اور قدرتی آفات کے خطرات سے بچاؤ کے لیے عارضی رہائشی خیمے شامل ہیں، کیونکہ حضرموت کے بیشتر علاقے پہاڑی ہیں۔

اسی طرح قافلے میں 26 ہزار غذائی باسکٹیں اور ہزاروں کی تعداد میں سردیوں کے ملبوسات بھی شامل ہیں، جو حضرموت کے صوبے میں سب سے زیادہ ضرورت مند طبقات میں تقسیم کیے جائیں گے اور یہ امداد مختلف علاقوں میں مستحقین تک پہنچائی جائے گی۔
امدادی قافلے حضرموت کے متعدد اضلاع اور آزاد کرائے گئے علاقوں تک پہنچیں گے۔

جبکہ امداد کے پہلے مرحلے کا با ضابطہ افتتاح سیئون میں کیا جا رہا ہے، جس کے بعد یہ قافلے ساہ، ثمود اور دیگر علاقوں کی جانب روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے تعاون سے اعلان کیا تھا کہ غذائی اور رہائشی سامان سے لدے ٹرک حضرموت میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس کا مقصد حالیہ واقعات کے بعد علاقے کی بحالی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ آئندہ دنوں میں مزید ٹرک سعودی عرب اور یمن کے درمیان الودیعہ سرحدی گزرگاہ کے ذریعے داخل ہونے کی توقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں