صومالیہ کی تقسیم کی کسی بھی سازش کو مسترد کرتے ہیں: سعودی کابینہ دوٹوک مؤقف

مسئلہ فلسطین بدستور مملکت کی اولین ترجیح، غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کی کابینہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صومالیہ سے متعلق جدہ میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ نے اس امر پر زور دیا کہ سعودی عرب صومالیہ کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے منافی کسی بھی متوازی ڈھانچے کے قیام کی کوششوں کوسختی سے مسترد کرتا ہے اور صومالیہ کی خودمختاری سے متعلق کسی بھی تقسیم یا مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

سعودی کابینہ نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین بدستور مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی سعودی حمایت کی توثیق کی گئی تاکہ فلسطینی عوام کو اپنے حق خود ارادیت کے حصول اور سنہ 1967ء کی سرحدوں سے پہلی پوزیشن پر آزاد ر فلسطینی یاست کے قیام کا موقع مل سکے جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

کابینہ نے گذشتہ دنوں کے دوران سعودی عرب اور متعدد ممالک کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر ہونے والی مشاورت اور مذاکرات کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں علاقائی سطح پر امن اور سلامتی کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں اور کثیر الجہتی عالمی تعاون کو فروغ دینے والے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا جو ترقی اور استحکام کو تقویت دیتے اور مشترکہ چیلنجز سے اجتماعی طور پر نمٹنے میں مدد دیتے ہیں۔

اسی تناظر میں کابینہ نے مشترکہ عسکری مشق گلف شیلڈ 2026 کی کامیابی کو سراہا جو سعودی عرب میں خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کی فضائی افواج اور فضائی دفاعی فورسز کی شرکت سے منعقد ہوئی۔ اس مشق میں متحدہ عسکری قیادت بھی شامل تھی جس کا مقصد علاقائی دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور عسکری تیاری اور استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

کابینہ نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی مختلف اقتصادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سعودی جاپانی وزارتی سرمایہ کاری فورم اور سعودی کینیڈین کاروباری و سرمایہ کاری اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا جہاں خلاء، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائبر سکیورٹی، تعلیم، مالیات، پانی، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

کابینہ کے منظور شدہ فیصلوں کے تحت سعودی وزارت خارجہ اور کینیڈا کی وزارت خارجہ، تجارت اور ترقی کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح سعودی عرب نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان انسداد بدعنوانی کے قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ مکرمہ کنونشن میں شمولیت کی منظوری بھی دی۔

سعودی عرب کی نگرانی اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی اور ریاست قطر کی انتظامی نگرانی اور شفافیت اتھارٹی کے درمیان شفافیت کے فروغ، دیانت داری کے استحکام اور بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں