جرمنی شام کے ساتھ تعلقات گہرے کرنے کے لیے تیار ہے : ترجمان جرمن حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جرمن حکومت کے ترجمان نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ جرمنی کی حکومت شامی حکومت کے ساتھ کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان نے مزید کہا برلن اس سلسلے میں شام میں صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے شام کی حکومت کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے بارے میں کہا بلا شبہ ہم اس کے لیے تیار ہیں اور تعلقات کا نیا آغاز کرنا چاہتے ییں۔

جرمن ترجمان نے اسی تناظر میں کہا ان کا ملک حلب میں پیدا ہوجانے والی حالیہ صورت حال کو بھی مانیٹر کر رہا ہے۔ اس بارے میں ہمارا شامی حکومت کے ساتھ رابطہ ہے اور مشاورت بھی جاری ہے۔

مزید کہا حلب کی صورت حال ایسی یے کہ اس کا تقاضا ہے کہ تقریبا روزانہ کی بنیاد پر اس کا جائزہ لیا جائے۔
لیکن جرمن ترجمان نے کوئی صورت حال پیدا کرنے سے گریز کیا اور کہا میں فی الحال اپنا اندازہ ظاہر نہیں کرنا چاہتا لیکن سمجھتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بات چیت کا بہتر موقع ہو گا اور تفصیل سے بات ہو سکے گی۔

جرمنی کے اخبار بلڈ کے مطابق جرمنی کی حکومت اور سیکیورٹی سے متعلق حکام نے منگل کے روز توقع ظاہر کی ہے کہ شامی صدر احمد الشرع اگلے ہفتے جرمنی کے دورے پر آئیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں