سعودی وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی ترجمان بریگیڈیئر طلال بن شلہوب نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کو منشیات اسمگلنگ کے ذریعے نشانہ بنانے والی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کی جانے والی پیشگی سکیورٹی نگرانی کے نتیجے میں سعودی وزارتِ داخلہ اور لبنان کے متعلقہ اداروں کے درمیان غیر معمولی نوعیت کا تعاون قائم ہوا۔ اس کے نتیجے میں لبنان کے اندر منشیات تیار کرنے کا ایک مکمل کارخانہ پکڑا گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے اس پورے عمل کی نمائندگی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے کی۔
الداخلية #السعودية تسهم في ضبط معملٍ لتصنيع مواد مخدرة، ومواد تستخدم كسلائف في تصنيع المخدرات في #لبنان
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) January 28, 2026
حيث أسهمت تلك المعلومات الاستباقية في ضبط السلطات اللبنانية لـ 870 قرصا خاضعا للتنظيم الطبي، و 4600 كجم من الحشيش، وأسلحة نارية pic.twitter.com/DqAo0lgOQG
بریگیڈیئر طلال بن شلہوب نے وضاحت کی کہ سعودی اداروں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر لبنانی متعلقہ حکام اس مقام پر چھاپہ مارنے میں کامیاب ہوئے، جہاں سے منشیات برآمد کی گئیں۔ ان منشیات میں ایمفیٹامین اور میتھ ایمفیٹامین (شابو) شامل تھیں۔ اس کے علاوہ 870 طبی گولیاں جو نگرانی کے ضابطے کے تحت آتی ہیں، 4.6 کلوگرام حشیش، منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والا ابتدائی خام مواد اور آتشی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جو اس مقام پر موجود افراد کے قبضے میں تھا۔