سعودی عرب کا شامی حکومت اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان فائر بندی معاہدے کا خیر مقدم

مملکت کو امید ہے کہ یہ جامع معاہدہ شام کے امن، سکیورٹی اور استحکام کی جانب سفر میں معاون ثابت ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے شامی حکومت اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے شامی حکومت کے جاری کردہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ ایک جامع معاہدے کے تحت ہوا ہے جس میں خود مختار انتظامیہ کے اداروں کو شامی ریاست کے اداروں میں ضم کرنا شامل ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت کو امید ہے کہ یہ جامع معاہدہ شام کے امن، سکیورٹی اور استحکام کی جانب سفر میں معاون ثابت ہو گا۔ اس سے برادر شامی عوام کی امنگوں کی تکمیل ہو گی اور ان کی قومی وحدت کو تقویت ملے گی۔ مملکت نے شامی حکومت کی جانب سے اپنی خود مختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت سعودی عرب، شامی حکومت اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے مملکت کی کوششوں اور امریکہ کی جانب سے تناؤ میں کمی اور اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے مثبت جواب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size