ایران : ہنگامہ آرائی کی حالیہ لہر کے دوران 50834 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران میں جاری حالیہ ہنگاموں کے دوران سیکورٹی فورسز نے کم از کم 50834 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ بدھ کے روز سامنے آنے والی اس ادارے کی رپورٹ میں کریک ڈاؤنز کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6876 بتائی گئی ہے۔

امریکی انسانی حقوق کے ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ ہلاکتیں اور حراستیں اس کے مرتب ہو سکنے والے اعداد و شمار سے بھی زیادہ ہوں۔

یاد رہے اس سے پہلے امریکہ ہی کے ایک اور انسانی حقوق ادارے ہرانا نے رپورٹ کیا تھا کہ چھ ہزار سے زائد مظاہرین ہلاک ہوئے۔ جبکہ ایران نے سرکاری طور پر اب تک 3117 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ جن میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ راہگیر بھی شامل ہیں۔ ایرانی حکام نے ان میں سے 2900 سے زائد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں