لبنان : سعد حریری کا مئی میں متوقع انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی تحریک جو سنی اکثریت کی نمائندگی کرتی ہے آنے والے پارلیمانی انتخات میں حصہ لے گی۔ انتخابات اسی سال مئی میں متوقع ہیں۔

سعد حریری کی جماعت 'دی فیوچر موومنٹ' نے سال 2022 میں اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔ انہوں نے یہ اعلان اپنے والد کی اکیسویں برسی کے سلسلے میں فیوچر موومنٹ کے حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

یہ اجتماع رفیق الحریری کے مزار کے قریب شہداء سکوائر پر منعقد کیا گیا۔
اس سنی اکثریت کی نمائندہ موومنٹ کے اجتماع کے دوران رفیق حریری کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یاد رہے رفیق حریری کو 2005 میں ایک بارودی دھماکے میں اس وقت ہلاک کر دیا گیا تھا جب ان کا موٹر کیڈ بیروت سے گزر رہا تھا کہ ایک بارود بھرے ٹرک نے دھماکہ کر دیا۔ جس سے رفیق حریری اور 21 دیگر افراد ہلاک ہو گئے۔ ان ہلاک ہونے والوں میں ان کے محافظین بھی شامل تھے۔ جبکہ 200 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ بعد ازاں حزب اللہ کے 4 ارکان کو اس قتل کے الزام میں عدالتی مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

ہفتہ کے روز ہونے والے اجتماع میں فیوچر موومنٹ کے کارکنوں نے پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے۔ حاضرین نے کہا کہ انہوں نے سعد حریری کا طویل انتظار کیا ہے۔

خیال رہے سعد حریری متحدہ عرب امارات سے بیروت واہس آئے ہیں جہاں انہوں نے رہائش اختیار کر رکھی تھی۔ ان کی آمد کا مقصد اپنے والد کی برسی میں شرکت کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اعتدال پسندانہ خیالات پر کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے اور تحمل کمزوری نہیں ہوتا۔ وہ اپنے والد کے راستے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اپنے آپ کو سیاست سے اس وقت پیچھے ہٹا لیا تھا جب لگا کہ ریاستی مفادات کا سمجھوتہ کرنا پڑے گا تو ہم نے سمجھوتہ کرنے کی بجائے خود کو ایک طرف کر لیا۔

ان کا کہنا کہ فیوچر موومنٹ کا مقصد :ایک لبنان اور سب سے پہلے لبنان ہے۔' ہم اس لبنان کو فرقوں میں نہیں بٹنے دیں گے اور نہ ہی آپس کی جنگوں میں تباہ ہوںے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا معاہدہ طائف میں جو حل طے کیا تھا اس پر پوری طرح عمل ہونا چاہیے اور کسی سیاسی گروہ کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا جب ہم طائف معاہدے پر مکمل عمل کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہمارا مطلب ہوتا ہے کہ جنگی ہتھیار صرف ریاست کے ہاتھ میں ہوں گے اور اس کے علاوہ کوئی ہتھیار نہیں رکھ سکے۔

سعد حریری نے کہا حریری ازم جاری رہے گا اور جو لوگ چاہتے ہیں کہ وہ خلیج اور عرب دنیا سے ہمیں دور کر دیں تو وہ صرف اپنا نقصان کریں گے، ہمارا نقصان نہیں کر سکتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size