سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کی حمایت کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات، مملکت بحرین، قطر، کویت اور اردن کی خودمختاری پر ایرانی جارحیت اور کھلی خلاف ورزی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اوران کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کرتے ہوئے ان ممالک کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام میں مدد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے آج ہفتے کے روز ایک بیان میں پڑوسی ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی جاری رکھنے کے بھیانک نتائج سے خبردار کیا ہے۔

ریاض نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ظالمانہ حملوں کی مذمت کرے اور ایرانی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام سخت اقدامات اٹھائے جو خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ایران کے خلاف پیشگی حملہ

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے آج ہفتے کے روز ایران کے خلاف پیشگی حملہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

العربیہ/الحدث کی نامہ نگار نے بتایا کہ صفد اور حیفا سمیت شمالی اسرائیل کی جانب ایرانی میزائلوں کا فائر کیا جانا دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تل ابیب کو بھی متعدد ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

نامہ نگار نے اردن میں سائرن بجنے اور بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی بھی اطلاع دی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ امارات کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کھلے حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، اماراتی فضائی دفاعی نظام نے ان کا اعلیٰ مہارت کے ساتھ مقابلہ کیا اور متعدد میزائلوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

قطری وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا کہ وہ اعلیٰ تیاری، سکیورٹی چوکسی اور متعلقہ حکام کے درمیان مشترکہ ہم آہنگی کی بدولت ملک کی سرزمین کو نشانہ بنانے والے متعدد حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

کویتی فوج کے جنرل اسٹاف نے بھی اعلان کیا کہ فضائی دفاعی نظاموں نے فضائی حدود میں نظر آنے والے میزائلوں سے نمٹا ہے، جو منظور شدہ آپریشنل طریقہ کار اور نافذ العمل قواعد کے مطابق ہے۔

ادھر اردنی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اردن کی سرزمین کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اردنی فضائی دفاعی نظام نے انہیں کامیابی سے ناکام بنا دیا ہے۔

منامہ نے بھی اعلان کیا کہ بحرین کی حدود کے اندر مقامات اور تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں