نگراں ادارے نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز جب اسرائیل اور امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حملے شروع کر دیے تو ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی کم کر دی گئی۔
"نیٹ ورک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ اب تقریباً مکمل بند ہے،" نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا پر بتایا اور مزید کہا، یہ "گذشتہ سال اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران کیے گئے اقدامات سے مماثل ہے۔"