متحدہ عرب امارات کے صدر نے ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جنگ کے بعد ردعمل میں خطے میں امریکی و اسرائیل اہداف کو نشانہ بنانے کے ماحول میں پہلی بار ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت حالت جنگ میں ضرور ہے مگر کسی کے لیے آسان شکار ہرگز نہیں ہے۔
انہوں نےایرانی میزائل حملوں سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دبئی و امارات پر حملے کرنے والوں سے کہا امارات کی کھال سخت اور گوشت کڑوا ہے۔ ان کا یہ بیان ابو ظہبی ٹی وی نے ہفتے کے روز نشر کیا ہے۔
اماراتی صدر نے کہا وہ ملک کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اماراتی شہریوں اور امارات میں دوسرے ملکوں سے آئے تارکین وطن کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا یہ تارکین وطن بھی ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا امارات میں رہنے والے ہر فرد کا تحفظ کیا جائے گا۔ یاد رہے ہفتے کے روز ہی امارات میں ایک ڈرائیور کی ہلاکت ہوئی جو ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھتا تھا۔