الشرقیہ صوبے میں 21 ڈرون تباہ کر دیے : سعودی وزارت دفاع
الربع الخالی میں شیبہ آئل فیلڈ کی جانب دو ڈرون کو مار گرایا گیا
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے تازہ ترین پیش رفت میں مشرقی صوبے "الشرقیہ" میں 21 ڈرونز کو روکنے اور تباہ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
سعودی عرب نے یہ بھی بتایا کہ سعودی دفاعی نظام نے الربع الخالی میں شیبہ آئل فیلڈ کی جانب آنے والے دو ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
مملکت نے دوبارہ اس بات کی تاکید کی ہے کہ ایران کے حملے خطرناک اور بلا جواز اشتعال انگیزی ہیں اور ان کے نتائج خطے کے استحکام کے لیے سنگین ہیں۔
سعودی عرب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کا طرزِ عمل اچھی ہمسائیگی (پڑوسی ملک کے ساتھ اچھے تعلقات) کے مطابق نہیں ہے اور نہ امن کے مفادات کے حق میں ہے۔