بیروت ایئرپورٹ پر بم باری نہ کرنے کی امریکی درخواست قبول کر لی : اسرائیلی حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی حکام نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب نے بیروت کے رفیق حریری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم باری نہ کرنے کی امریکی درخواست قبول کر لی ہے۔ یہ بات اسرائیلی چینل 12 نے جمعے کے روز بتائی۔

امریکی اور اسرائیلی حکام نے بتایا کہ امریکہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور اس کی طرف جانے والی سڑکوں کو نشانہ نہ بنایا جائے، جس پر اسرائیل نے اس درخواست پر عمل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ چینل 12 کے مطابق، ایک امریکی عہدے دار نے اس بات کی تصدیق کی کہ تل ابیب نے واشنگٹن سے وعدہ کیا ہے کہ وہ لبنان میں بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا، تاہم ایک اسرائیلی عہدے دار نے اس کی تردید کی ہے۔

اقوام متحدہ میں تہران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی کے مطابق ایران نے اعلان کیا ہے کہ 8 مارچ کی صبح بیروت پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں چار ایرانی سفارت کار ہلاک ہو گئے۔

گذشتہ اتوار کی صبح وسطی بیروت میں واقع رمادا ہوٹل کے ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے "لبنانی دارالحکومت میں سرگرم ایرانی رہنماؤں" کو نشانہ بنایا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیل اور حزب اللہ تنظیم کے درمیان دوبارہ لڑائی شروع ہونے کے بعد یہ پہلا حملہ تھا جس میں اسرائیل نے بیروت کے قلب کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل جس نے نومبر 2024 میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے لبنان پر اپنے حملے نہیں روکے تھے، گذشتہ چند دنوں کے دوران اپنی کارروائیوں میں تیزی لایا ہے۔ خاص طور پر جنوبی لبنان، بقاع اور بیروت کے جنوبی ضاحیہ میں۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے بیروت میں اپنے اہداف کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ان علاقوں کو بھی شامل کیا ہے جنہیں پہلے نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، جیسے رملۃ البيضاء، الروشۃ اور زقاق البلاط وغیرہ۔

اسرائیلی کارروائیوں میں یہ تیزی اس وقت آئی جب حزب اللہ تنظیم نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں 2 مارچ کو لبنان کا محاذ کھولا تھا۔ تنظیم نے اپنے پہلے بیان میں اسے خامنہ ای کی ہلاکت کا "انتقام" قرار دیا تھا۔ دوسری جانب لبنانی حکومت نے حزب اللہ تنظیم کی سکیورٹی اور عسکری سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا، جو اب تک بے سود ثابت ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں