عراقی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فوج کے بغداد ایئرپورٹ پر قائم فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ نیز امریکی سفارت خانوں کو مدد دینے کے لیے قائم ایک کمپلیکس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی اڈہ امریکی سفارتی نقل و حمل کے لیے قائم کمپلیکس کے نزدیک متصل ہے۔ اسے 28 فروری کے بعد کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
خیال رہےعراق میں امریکی فوجی اڈہ اور تنصیبات ایران نواز ملیشیاؤں کا ہدف بنتے رہے ہیں جبکہ عراق میں موجود امریکہ کے حامی کردوں کو بھی میزائل حملوں کا سامنا ہے۔
پیر کی صبح عراقی فوجی اڈے پر 122 ملی میٹر گریڈ راکٹس فائر کیے گئے۔ اس حملے کے نتئجے میں عراقی ایئر فورس کا ایک طیارہ بھی تباہ ہوا ہے۔ تاہم کسی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے ۔
کئی راکٹ سفارتی مدد کے لیے قائم مرکز کے اندر گرے جس سے آگ بھڑک اٹھی۔عراقی فوجی اڈے پر یہ تازہ راکٹ حملہ امریکہ اور عراق کی طرف سے حالیہ دنوں میں دو طرفہ تعاون کے عزم کی تجدید کے بعد کیا گیا ہے۔
عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائیں سرگرم ہیں جس میں کتائب حزب اللہ نمایاں ہیں۔
-
سعودی عرب : عراقی کرد لیڈروں کی رہائش گاہ پر حملوں کی مذمت
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عراق کے کردستان ریجن پر کردستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے ...
مشرق وسطی -
شام میں ڈرون حملہ ،عراقی سرحد کے قریب فوجی اڈے کو بھی نشانہ
شامی فوج نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کے ذریعے عراق کی سرحد ...
مشرق وسطی -
بغداد ایئرپورٹ کے قریب عراقی فضائی اڈے پر میزائل حملہ، طیارہ تباہ
عراقی وزارت دفاع: "عراق کی سکیورٹی اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ...
مشرق وسطی