قاہرہ مشاورتی اجلاس میں شرم الشیخ اعلامیے پر عمل درآمد اور غزہ کمیٹی کو فعال کرنے پر زور
جنگ بندی معاہدے کی تکمیل کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کا حصہ
فلسطینی تنظٰم حماس کے وفد نے اپنا دورہ مصر کا دورہ کیا جہاں مصری حکام کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے حتمی انتظامات اور غزہ کے مستقبل کے خدوخال طے کرنے کے لیے تفصیلی ملاقاتیں کی گئیں۔
حفظ امن کے حوالے سے کی جانے والی ان کوششوں کے تحت حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے وفد نے فلسطینی دھڑوں کی شرکت کے ساتھ امن کونسل کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملادی نوف سے ایک وسیع تر اجلاس میں شرکت کی، جس میں مصر، قطر اور ترکیہ کے ثالث بھی موجود تھے۔ حماس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد مکمل کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا محور جنگ کے انسانی اور میدانی اثرات کا مداوا کرنا ہے۔
اجلاسوں کے دوران حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں نے نظریاتی فریم ورک سے فوری طور پر عملی نفاذ کی طرف منتقلی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تمام شقوں پر مکمل اور درست طریقے سے عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا اور معاہدے کے تمام زمانی و میدانی مراحل کی تکمیل پر اپنی پوزیشن واضح کی۔ جنگ کے بعد کے حالات کے حوالے سے ایک اہم تزویراتی قدم اٹھاتے ہوئے حماس اور دیگر دھڑوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ کے انتظام کے لیے "فلسطینی عبوری قومی کمیٹی" کی سرگرمیاں فوری طور پر شروع کی جائیں تاکہ ایک متحدہ قومی چھتری تلے داخلی حالات کی ترتیب اور شہریوں کو بنیادی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
حماس نے صدر عبدالفتاح السیسی کی قیادت میں مصر کی کوششوں اور فلسطینی کاز کی حمایت و عوام کے حقوق کے تحفظ میں ثالثوں کے کردار کو سراہا۔ حماس نے انکشاف کیا کہ اس کے وفد کو آئندہ چند روز میں قاہرہ میں بات چیت کے بقیہ مراحل مکمل کرنے کے لیے باقاعدہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ واضح رہے کہ خلیل الحیہ کی سربراہی میں حماس کی قیادت کا وفد بدھ کی شام قاہرہ پہنچا تھا تاکہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی نگرانی اور مصری حکام سے مشاورت کی جا سکے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں جنگ بندی معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ یہ معاہدہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں دو سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کی ایک کوشش ہے۔
-
لبنان: بیروت کے مضافات میں اسرائیلی حملے، دار الحکومت میں زوردار دھماکے
اسرائیلی فوج کا بیروت میں حزب اللہ کے انفرا اسٹرکچر پر ضربیں لگانے کا اعلان
مشرق وسطی -
ہالینڈ میں اسرائیل سینٹر میں دھماکہ، پولیس کی تحقیقات جاری
ڈچ پولیس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وہ وسطی ڈچ قصبے نِجکرک میں واقع اسرائیل سنٹر میں ...
مشرق وسطی