ایران کی طرف سے داغے میزائل کے نتجیے میں بندر گاہی شہر حیفا میں بلڈنگ ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ جس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم تین افراد کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے یا لاپتہ ہونے کا اندازہ کیا جارہا ہے۔
اسرائیلی رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملے جو کہ اب روزانہ کا معمول بن چکے ہیں اتوار کو حیفا میں ایک پوری عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا گئے۔ یہ عمارت سات منزلہ تھی۔ تاہم اسرائیلی رپورٹس کے مطابق صرف چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ عجیب معاملہ ہے کہ ایرانی میزائلوں کے نتیجے میں جتنا نقصان اسرائیلی میڈیا خلیجی ملکوں میں رپورٹ کرتا ہے اس کے مقابلے میں اسرائیل میں بہت کم نقصان ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ اسرائیلی شہریوں کو زخم بھی معمولی سے آتے ہیں۔ مقابلتا موٹی کھال اور کڑوے گوشت والے امارات کا اسرائیلی میڈیا زیادہ نقصان رپورٹ کرتا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ریسکیو سے متعلق ٹیموں نے حیفا کی سات منزلہ عمارت کا ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ ایرانی میزائل سیدھا آکر اس عمارت کو لگا۔ مگر نقصان کم ہوا۔ اسرائیلی ریسکیو کے ادارے حتیٰ کہ فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی تین لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔
اسرائیلی ادارے ایم ڈی اے کے مطابق 82 سالہ شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ تاہم ہسپتال میں اس کی حالت بہتر ہوئی ہے۔ باقی تین زخمیوں میں سے ایک کے سر میں بھی چوٹیں آئی ہیں۔ ایک دس ماہ کا بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔ درجنوں ریسکیو اہلکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اس نے ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے پانچ مختلف دور سامنے آئے۔ ہر بار دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا۔