سعودی اور اردنی وزرائے خارجہ کے درمیان علاقے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔ پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات میں باہمی تعلقات کے علاوہ علاقے میں پیدا شدہ صورت حال بھی زیر بحث آئی۔

سعودی خبر رساں اداے 'ایس پی اے' کے مطابق وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر بات کی۔ وزرائے خارجہ نے ایرانی جارحیت کے ایشو پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس سلسلے میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی جارحیت قرار دیا اور کہا یہ ایرانی حملے اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے بھی خلاف ہیں۔ دو ملکوں کے وزرائے خارجہ نے شام اور فلسطین کے اطراف میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت کی ہے اور اسرائیل کی طرف سے جارحانہ اقدامات روکنے پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size