ایران کی فوج نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہی تو وہ بحیرۂ احمر کے ساتھ ساتھ خلیج اور بحیرۂ عمان کے راستے تجارت روک دے گی۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے ایک بیان میں فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹر کے سربراہ نے کہا، اگر امریکہ نے اپنی ناکہ بندی جاری رکھی اور "ایران کے تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کے لیے عدم تحفظ پیدا کیا" تو یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا "پیش خیمہ" بھی ہو گا۔
علی عبداللہی نے کہا، "اسلامی جمہوریہ کی طاقتور مسلح افواج [عرب] خلیج، بحیرۂ عمان اور بحیرۂ احمر میں کسی قسم کی برآمدات یا درآمدات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گی۔"
انہوں نے مزید کہا، ایران "اپنی قومی خودمختاری اور اپنے مفادات کے دفاع کے لیے فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔"
پاکستان میں ہفتے کے آخر میں امریکہ-ایران جنگ بندی مذاکرات میں ناکامی کے بعد امریکہ نے پیر سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کر دی ہے۔
لیکن منگل کے روز سمندری ٹریکنگ کے اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے والے کئی بحری جہازوں نے ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز کو عبور کیا تھا۔
بدھ کو ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے نامعلوم باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں سے جہاز رانی کا سلسلہ جاری تھا۔
نیز کہا گیا کہ ایرانی "تجارتی جہازوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام دنیا کے مختلف مقامات کے لیے سفر کیا"۔
-
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور کی ایران کے قالیباف سے فون پر بات
علاقائی کشیدگی میں کمی پر تبادلۂ خیال
مشرق وسطی -
ایران نے امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے چینی جاسوس سیٹلائٹ کا استعمال کیا: رپورٹ
چینی وزارتِ خارجہ کی تردید، رپورٹ کو غلط قرار دیا
بين الاقوامى -
ایرانی وزارتِ خارجہ کا یورینیم افزودگی کےحق پراصرار تاہم اس کی سطح پر مذاکرات کےلیے آمادہ
ایرانی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو کہا ہے کہ تہران کا یورینیم کی افزودگی کا حق "ناقابلِ ...
مشرق وسطی