جنگ بندی کے باوجود لبنان کی وادی بقاع پر اسرائیلی حملہ، ایک شخص ہلاک: سرکاری میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ بندی کے باوجود بدھ کے روز لبنان کے علاقے وادی بقاع پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اطلاع دی ہے کہ "مغربی بقاع میں الجبور کے مضافات میں علی الصبح دشمن کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔"

اسرائیلی فوج نے اس حملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

حزب اللہ نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اس نے شمالی اسرائیل میں ایک جگہ پر راکٹ اور ڈرون حملے کیے تھے۔ ان خلاف ورزیوں میں بقول حزب اللہ "شہریوں پر حملے اور ان کے گھروں اور دیہاتوں کی تباہی شامل تھی۔"

اسرائیلی فوج نے اس دن کہا تھا کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں تعینات فوجیوں پر "کئی راکٹ داغے" اور فوج نے جواب میں لانچر کو نشانہ بنایا۔

جنوبی قصبات جو اس وقت اسرائیل کے زیرِ قبضہ ہیں، وہاں این این اے نے بدھ کے روز اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری اور عمارات کے انہدام کی اطلاع دی۔

جمعہ کو شروع ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوجی ہنوز جنوبی لبنان میں سرگرم ہیں اور وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اتوار کو کہا تھا کہ اگر خطرہ محسوس ہوا تو وہ "مکمل طاقت" استعمال کریں گے۔

جنگ بندی کی شرائط کے تحت اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ "طے شدہ، عنقریب ہونے والے یا جاری حملوں" کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں