سعودی وزیر دفاع کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات ... عسکری شراکت داری کا جائزہ
دونوں شخصیات نے علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے اطالوی ہم منصب جوئیڈو کروسٹو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سعودی اطالوی شراکت داری اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی شعبوں میں اسے مزید ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
التقيت معالي وزير الدفاع الإيطالي جويدو كروسيتو.
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) April 21, 2026
استعرضنا الشراكة السعودية الإيطالية وسبل مواصلة تطويرها في المجالين العسكري والدفاعي بين بلدينا الصديقين، وبحثنا مستجدات الأوضاع الإقليمية والدولية، وفي مقدمتها التطورات في المنطقة وتنسيق الجهود المشتركة بما يُعزز أمنها واستقرارها. pic.twitter.com/v273RA9FAe
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت، بالخصوص خطے کی صورت حال اور مشترکہ کوششوں میں ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ اس کے امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔