سعودی عرب کی جانب سے ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کے تحفظ کے لیے عالمی ویژن پیش
مملکت بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کی مساعی میں پیش پیش
سعودی عرب نے ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنی بین الاقوامی موجودگی کو وسعت دی ہے۔ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ ایک بین الاقوامی اجلاس میں باضابطہ شرکت کے دوران مملکت نے اپنے قومی تجربے، قانون سازی اور آگاہی کی کوششوں کا جائزہ لیا تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کے قابل بنایا جائے۔
مملکت کے وفد نے جس میں فیملی افئیرز کونسل اور نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی شامل تھی "ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کے لیے جامع اور موثر تحفظ کی ضمانت اور انہیں بااختیار بنانا" کے موضوع پر گول میز کانفرنس کے کام میں حصہ لیا۔ یہ اجلاس رواں ماہ کی 21 سے 22کے دوران جمہوریہ ترکیہ کے شہر انقرہ میں ترکیہ کی وزارت برائے خاندان و سماجی خدمات کی دعوت پر یونیسیف اور بچوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کے دفتر کے تعاون سے منعقد ہوا۔
تعاون کا فروغ اور تجربات کا تبادلہ
مملکت کی شرکت بچوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی فورمز میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے اور ممالک و بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تجربات کے تبادلے کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کی حفاظت سے متعلق پالیسیوں اور طریقوں کی ترقی میں مدد مل سکے۔
قومی نظام کا جائزہ
اجلاس میں مملکت نے بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا جائزہ لیا، جن میں فیملی افئیرز کونسل کی جانب سے ڈیجیٹل اسپیس میں بچوں کے تحفظ کے لیے قومی فریم ورک کا آغاز شامل ہے تاکہ متعلقہ اداروں کی قومی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ قومی قانون سازی، بشمول تحفظ اطفال کے نظام کو فعال کرنے اور آگاہی کے پروگراموں میں انضمام کی حمایت بھی کی گئی۔
بچوں کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول
یہ کوششیں بچوں اور ان کے خاندانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے محفوظ استعمال کے قابل بنانے کے لیے ایک مربوط نظام کی تعمیر میں معاون ثابت ہوتی ہیں، جو ایک ایسے قومی رجحان کا حصہ ہے جو ڈیجیٹل روک تھام اور تحفظ کو فروغ دیتا ہے۔
یہ شرکت بین الاقوامی کوششوں کی حمایت اور متعلقہ اداروں کے درمیان انضمام کو مضبوط بنانے کے مملکت کے نقطہ نظر کا تسلسل ہے، تاکہ بچوں کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول کی فراہمی میں کردار ادا کیا جا سکے۔
-
ایران اور سعودی عرب کے وزرائےخارجہ کے درمیان واشنگٹن اور تہران میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی بین الاقوامی شہری ہوا بازی کے تحفظ کےفروغ کےلیے"بیجنگ 2010"معاہدےمیں شمولیت
متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی دفعات کو جدید اور متحد بنانے میں مدد ملے گی
مشرق وسطی -
سعودی وزارتِ ماحولیات نے حج فیلڈ پلان فعال کر دیا
سعودی وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کی مکہ شاخ نے اپنے حج آپریشنل پلان پر عمل ...
مشرق وسطی