مسجد نبویﷺ کی تعمیر و تزئین اور تاریخ پر مبنی انسائیکلو پیڈیا تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مسجد نبویﷺ کا ایک نیا دستاویزی حوالوں سے انسائیکلو پیڈیا مرتب کیا گیا ہے۔ جو مسجد نبویﷺ کے تعمیراتی ارتقاء اور تاریخ کا احاطہ بھی کرتا ہے اور اس کی تاریخ کا ایک بڑا حوالہ بھی ہے۔ جس کے ذریعے اسلام کی اس عظیم الشان تاریخ اور تاریخی مسجد کی صدیوں پر پھیلی تاریخ کا بیان ہے۔

یہ انسائیکلو پیڈیا المدینہ منورہ ریسرچ اینڈ سٹڈیز سنٹر نے شائع کیا ہے۔ یہ ان کاوشوں کے حصے کے طور پر اشاعت کی گئی ہے جن کا مقصد مسجد نبویﷺ کی تاریخ اور اس کی تعمیر و تزئین کے ارتقائی پہلوؤں کو مرتب اور اجاگر کرنا مقصود ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کاوش تحقیقی طریقوں سے تعلیمی فریم ورک کے تحت مکمل کی گئی ہے۔

انسائیکلو پیڈیا میں مسجد کی بنیاد سے لے کر بعد ازاں کی جانے والی توسیعات کے مختلف ادوار کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس میں سعودی دور میں کی گئی وسعت و تزئین اور ترقیاتی کاموں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ مملکت کی حکومت نے مسجد نبویﷺ کو اس طرح وسعت دی ہے کہ اس کی روحانی شناخت بھی متاثر نہ ہو۔

تاریخی دستاویزات کے علاوہ یہ انسائیکلو پیڈیا ایک تجزیاتی مشاہدہ بھی پیش کرتا ہے کہ مسجد نبویﷺ کا کون سا حصہ کب اور کیسے بنایا گیا۔ فن تعمیر کے استعمال و ارتقاء کا بھی اس میں پورا حوالہ دیا گیا ہے۔ مسجد نبویﷺ کی زیبائش کے کام کی بھی اسی طرح تاریخ بیان کی گئی ہے۔

انسائیکلو پیڈیا کا یہ سلسلہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ سعودی حکومت حرمین شریفین کے لیے کس قدر خدمت انجام دیتی ہے۔ اسلامی ورثے کو کس طرح محفوظ رکھنے سے کمٹمنٹ رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں