سرکاری میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ ایران نے ثالث پاکستان کے ذریعے امریکہ سے مذاکرات کی ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔
"اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعرات کی شام امریکہ سے مذاکرات میں ثالث کے طور پر پاکستان کو اپنی تازہ ترین مذاکراتی تجویز کا متن پہنچایا"، سرکاری اِرنا نیوز ایجنسی نے بغیر کسی وضاحت کے بتایا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نئی تجویز میں کیا نکات شامل کیے گئے ہیں۔
ایران اور امریکہ میں اب تک مذاکرات کا ایک ہی دور ہوا ہے۔
امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی کے بعد سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
وزارت کے ایک بیان کے مطابق جمعہ کے روز ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکی، عراق اور آذربائیجان کے ہم منصبوں سے فون پر بات کرتے ہوئے "جنگ کے خاتمے کے لیے اسلامی جمہوریہ کے تازہ ترین اقدامات" سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔