سعودی عرب : جہاز رانی کی سروسز بحیرہ احمر کے راستے مصر اور اردن سے منسلک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی شاہ فہد صنعتی بندرگارہ اب مختصر وقت میں اپنی جہاز رانی کے شعبے کی خدمات کو بحیرہ احمر کے راستے بھی فراہم کرنے میں متحرک ہو گئی۔ ان خدمات سے مملکت نے اردان اور مصر کو بھی منسلک کر لیا ہے۔

یہ نئی خدمات فوری طور پر سعودی عرب کی جہاز رانی خدمات کے لیے کام کرنے والے ادارے 'موانی' نے فولک میری ٹائم اور 'ایس اے بی آئی چی' کے ساتھ اشتراک سے ممکن بنائی ہیں۔ شپنگ کی نئی خدمات سعودی بندرگاہ ینبع سے مصری بندرگاہ عین سخنہ کے درمیان ہوگی۔ اسی طرح اس کی اردن کی بندرگاہ تک بھی رسائی ممکن بنائی گئی ہے۔

اس نئے بندر گاہی بندوبست سے سعودی عرب کی تیل کے علاوہ تجارت و معیشت کو تقویت ملے گی۔ مملکت میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ نیز سعودی عرب کی بندر گاہی اہمیت نمایاں ہوگی۔

مملکت کی جہاز رانی کے ذریعے یہ نئی کوشش بندرگاہوں سے متعلق توسیعی کوششوں کا حصہ ہے۔ تاکہ سعودی عرب کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ساحلوں اور منڈیوں سے جوڑا جا سکے۔ مملکت اپنی بندرگاہوں پر کنٹینرز کی آمد کی تعداد 2030 تک 40 ملین کی تعداد میں لانا چاہتا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آغاز سے شاہ فہد انڈسٹریل پورٹ اور مصر اور اردن سے رابطہ کاری کے لیے خدمات دے سکے گی۔ انہی کوششوں سے سعودی اور دوسری غیر ملکی جہاز ران کمپنیاں باہمی ارتباط میں آ جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size