بحرین نے اپنے شہریوں کے ایران اور عراق سفر پر پابندی عائد کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بحرینی وزارتِ داخلہ نے سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کے ایران اور عراق سفر پر اگلے حکم تک پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وطن کے امن اور تمام شہریوں کی سلامتی کے تحفظ کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بحرینی شہریوں کا اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ عراق کا سفر اگلے نوٹس تک ممنوع ہوگا۔

بحرینی حکام نے اس فیصلے کی وجہ موجودہ سکیورٹی کشیدگی اور ان حالات کو قرار دیا ہے ،جنہیں بیان میں ایرانی جارحیت سے تعبیر کیا گیا۔

وزارتِ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق ضروری کارروائی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں