اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے بدھ کے روز سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ فون پر رابطہ کیا ہے، اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران کی طرف سے کویت اور بحرینی خود مختاری کی خلاف ورزی پر مبنی حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزرائے خارجہ نے اپنی اس فون کال کے دوران ایران کے بحرین و کویت پر حملوں کو وحشیانہ قرار دیا۔ یاد رہے کویت کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر حملے سے ایک بھارتی شہری ہلاک ہوگیا ، جبکہ زخمیوں کی تعداد 63 بتائی گئی ہے۔
ایرانی میزائل داغے جانے کے بعد کویت کے اس بین الاقوامی ایئر پورٹ کو بدھ کے روز سے ہی عمومی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس بندش کو عارضی بتایا گیا ہے۔
بحرینی وزارت دفاع نے ایرانی حملے کے بارے میں اپنے بیان میں کہا بحرین نے ایران کے تین میزائل کو کامیابی سے روک دیا ۔ اسی طرح بڑی تعداد میں ایرانی ڈرون حملے بھی ناکام بنئے گئے۔ ان ایرانی میزائل و ڈرون حملوں کی سعودی و اردنی وزرائے خارجہ نے تبادلہ خیال کے دوران سخت مذمت کی اور علاقے کی صورت حال پر غور کیا ہے۔
دونوں ہم منصبوں نے اس دوران خطے میں سلامتی و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر بھی غور کیا۔ ' ایس پی اے ' کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے بھی سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے خطے کی تازہ صورت حال پر غور کیا۔