پاکستانی حکام دفتر خارجہ کے مطابق امریکا ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا جا سکتا، مذاکرات کا فیز ٹو دوچار روز میں بھی شروع ہو سکتا ہے۔
دفتر خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات ہونے ہی ہونے ہیں، محرم کے بعد امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوچکے، جب دستخط ہو گئے تو پھر سوئٹزرلینڈ جانے کا کوئی جواز نہ تھا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان اور اس کی عوام کا شکریہ ادا کیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور محسن نقوی کا نام لے کر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
— The Thursday Times (@thursday_times) June 19, 2026
وزیراعظم شہباز شریف pic.twitter.com/Nzn4cMhcwl
حکام کے مطابق پہلے معاہدہ پر دستخط سوئٹزرلینڈ میں ہونے تھے ، معاہدے پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ایرانی سپیکر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دستخط کرنے تھے، امریکی صدر کے معاہدہ پر دستخط کے بعد دستخطوں کی سطح کو اپ گریڈ کیا گیا۔
دفتر خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دستخطوں کے بعد ایرانی صدر اور وزیراعظم پاکستان نے الیکٹرانک دستخط کیے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل مصر جائیں گے۔
قبل ازیں المیادین ٹی وی کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ اسرائیل کی لبنان پر بمباری امریکا ایران تکنیکی مذاکرات میں رکاوٹ بن گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد نے لبنان پر حملوں کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ کا دورہ منسوخ کر دیا، ایرانی وفد کے نہ آنے پر تکنیکی مذاکرات کو ملتوی کرنا پڑا، ایرانی وفد کے نہ آنے پر امریکی نائب صدر نے بھی دورے کو ملتوی کردیا۔