ایران کے لیے ٹرمپ کی دھمکیاں ، امریکہ احتیاط کرے : قالیباف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کے چیف مذاکرات کار اور سپیکر پارلیمنٹ محمد قالیباف نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کے لیے نئے دھمکی آمیز بیانات کے بعد اتوار کے روز امریکہ کو جوابی انتباہ کرتے ہوئے کہا ہماری مسلح افواج امریکہ کو ہر طرح سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا وہ نہیں سمجھتے اگر امریکی دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو آج وہ ان پریشانیوں سے گزر رہے ہوتے۔ ہم امریکی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ ان کا یہ جواب ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ اگر ایران نے حزب اللہ کی حمایت جاری رکھی تو ایران پر پھر حملہ کریں گے۔

قالیباف نے کہا ٹرمپ کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ ہماری افواج بھی مختلف طریقوں سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر وہ دھمکیاں دیتے ہیں تو ہم عمل کرنا جانتے ہیں۔ واضح رہے اتوار ہی کے روز صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ 'ٹروتھ سوشل' پر اپنی پوسٹ میں کہا ایران فوری طور اپنے بہت مہنگی پڑنے والی پراکسی کی مدد بند کرے بصورت دیگر اسے مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر ایرانیوں نے ایسا نہ کیا ہم ایران کو پہلے کی طرح سخت چوٹ پہنچائیں گے، جیسا کہ پچھلے ہفتے کیا ہے، چوٹ صرف بہت سخت چوٹ۔

تاہم اتوار کی شام سے اب تک اسرائیل کے لبنان میں حملوں کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ قالیباف نے ٹرمپ بیان پر یہ جوابی انتباہ جنیوا میں موجودگی کے دوران دیا ہے۔ جہاں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایک وفد کے ساتھ موجود ہیں جبکہ پاکستان اور قطر کے اعلیٰ حکام بھی اس سلسلے میں جنیوا پہنچے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size