ایرانی صدر مسعود پیزشکیان منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، تہران اور واشنگٹن کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد اور دوحہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سرکاری میڈیا نے بتایا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق صدر کے دفتر میں ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ حبیب اللہ عباسی نے کہا، "ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی" کے لیے پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اظہارِ تشکُر اس دورے کے مقاصد میں شامل ہے۔
پیزشکیان کا دورہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ ایران کے سینیئر سفارت کاروں کے میراتھن مذاکراتی اجلاس کے بعد ہو گا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ٹیموں نے اتوار کو مذاکرات کا آغاز کیا جو گذشتہ ہفتے ایک ابتدائی معاہدے کے تحت طے شدہ دو ماہ کے مذاکراتی دور کا حصہ ہے۔
ان مذاکرات کے ثالثین پاکستان اور قطر نے کہا کہ مذاکرات کاروں نے "60 دنوں کے اندر کسی حتمی معاہدہ طے کرنے کے لیے طریقہ کار" پر اتفاق کیا اور تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں سوئس ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔
-
پاکستانی وزیر خارجہ نے "العریبہ" کو امریکہ ایران مذاکرات کے ماحول سے آگاہ کیا
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان حتمی معاہدے تک پہنچنے پر یقین ...
بين الاقوامى -
امریکہ-ایران معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پاکستانی،سعودی، مصری اور ترک وزراء خارجہ کی ملاقات
مذاکرات، سفارت کاری اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اشتراک کے عزم کا ...
بين الاقوامى -
60 دنوں کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوئی فیس نہیں ہوگی: پاکستان
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ امریکہ و ایران کے درمیان طے پانے ...
بين الاقوامى