دوحہ میں گذشتہ دو روز کے دوران منعقد ہونے والے امریکہ اور ایران کے تکنیکی مذاکرات کے اختتام پر، با خبر ذرائع نے العربیہ/الحدث کو بتایا کہ واشنگٹن نے تہران کو واضح پیغامات پہنچائے ہیں۔
ذرائع نے جمعرات کے روز مزید کہا کہ واشنگٹن نے ایرانی فریق کو مطلع کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں موجودہ صورت حال کو تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔
واشنگٹن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ہرمز میں ایران کے طرز عمل کو گذشتہ جون میں طے پانے والے معاہدے اور مفاہمت کی یاد داشت پر عمل درآمد کے لیے پہلا امتحان سمجھتا ہے۔ اس نے واضح کیا کہ آبی گزرگاہ میں کوئی بھی تبدیلی ان مفاہمتوں کی صریح خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔ اس نے واضح کیا کہ واشنگٹن آبنائے میں ایرانی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے... اور کسی بھی کشیدگی کے مفاہمت کے راستے پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے۔
علاوہ ازیں امریکہ نے واضح کیا کہ تہران کو مطلع کیا گیا ہے کہ منجمد ایرانی فنڈز کی فائل میں کوئی بھی پیش رفت مفاہمت کی یاد داشت کی شقوں پر مکمل عمل درآمد اور زمینی حقائق پر اس کے عملی رویے سے مشروط رہے گی، بشمول آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سکیورٹی کے حوالے سے۔
دریں اثنا، ایک اعلیٰ ذریعے نے العربیہ/الحدث کو انکشاف کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 جولائی کو منعقد ہو گا۔
اسی دوران ایرانی مسلح افواج کی مشترکہ کمان نے تصدیق کی کہ آبنائے ہرمز کی فضا میں امریکی موجودگی کا تسلسل خطے کی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔
نیز اس نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کا جواب فوری اور فیصلہ کن ہو گا۔
علاوہ ازیں اس نے اشارہ کیا کہ تمام جہاز اس سمندری راستے کو اختیار کرنے کے پابند ہیں جو تہران نے آبنائے سے محفوظ طور پر گزرنے کے لیے متعین کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان فائر بندی کی خلاف ورزی اور ہرمز میں جہازوں پر حملوں کے تناظر میں جوابی کارروائیوں کے بعد کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی تھی۔ دونوں فریقوں نے ایران سے منسوب حملوں کے پس منظر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کا تبادلہ کیا، جن میں آبنائے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
امریکہ نے ایران کے جنوب میں عسکری اہداف پر حملے کیے، جبکہ ایران نے کویت اور بحرین میں واشنگٹن سے منسلک اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔
تہران آبنائے ہرمز میں نقل و حمل پر خود مختاری برقرار رکھنے اور خدمات کے معاوضے عائد کرنے پر بضد ہے، جبکہ امریکہ اس کی مخالفت کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ جون میں امریکی اور ایرانی فریقوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یاد داشت میں 60 دنوں تک کسی بھی پابندی یا فیس کے بغیر ہرمز کو کھولنے کا ذکر تھا، جس کی تہران نے یہ تشریح کی کہ یہ اسے بعد میں اس گزرگاہ کا انتظام سنبھالنے اور سلطنت عمان کے ساتھ مشترکہ طور پر جہاز رانی کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے بدلے فیس وصول کرنے کا موقع دے سکتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسقط نے حال ہی میں تصدیق کی ہے کہ وہ ٹریفک پر ایسی کوئی فیس عائد کرنے کو مسترد کرتا ہے جو سمندری قوانین کے منافی ہو۔
-
ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے مواصلاتی چینل کا قیام
6 ارب ڈالر منجمد فنڈز کا کچھ حصہ بنیادی اشیاء کی خریداری پر خرچ ہوگا:یرانی وزارت ...
بين الاقوامى -
امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری ممکن ہے:ایرانی وزیر زراعت
معاشی طور پر سود مند ہونے کی صورت میں اقدام اٹھایا جا سکتا ہے
مشرق وسطی -
ایران کو منجمد رقوم سے امریکی سامان خریدنے کی اجازت، اعلیٰ ذرائع کا انکشاف
ایک اعلیٰ ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ ایران کو اپنی منجمد رقوم کے ایک حصے سے ...
مشرق وسطی