سعودی عرب کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں: عراقی صدر
اسلحے کو قابو میں لانا حکومت کے لیے سب سے اہم معاملہ ہے: نزار آمیدی، العربیہ کو انٹرویو
عراقی صدر نزار آمیدی نے "العربیہ" کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں تصدیق کی کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ بہترین سٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
عراقی صدر نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ مملکت خطے میں ایک بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔ سعودی عرب ایک پڑوسی ملک ہے اور وہ ایک فعال اقتصادی کردار ادا کر رہا ہے۔
#نشرة_الرابعة | الرئيس العراقي للعربية: نسعى إلى الأفضل في العلاقات الاستراتيجية مع #السعودية pic.twitter.com/X4gUhg6z6o
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) July 5, 2026
اسی تناظر میں عراقی صدر نزار آمیدی نے تصدیق کی کہ عراقی حکام بدعنوانی کے خلاف مہم کے بعد مسلح گروہوں کے اسلحے اور ترکیہ کے ساتھ سکیورٹی معاملے کی طرف توجہ مبذول کریں گے۔
نزار آمیدی نے ’’ العربیہ‘‘ کے ساتھ انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ اسلحہ صرف ریاست کے ہاتھ میں رکھنے کے فیصلے سے کوئی پیچھے ہٹنا نہیں ہوگا انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلحے کو قابو میں لانا حکومت کا منتظر سب سے اہم معاملہ ہے۔