سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی "وقایہ" نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اپنے انتباہات کی سطح بلند کر دی ہے... اور سفر کے دوران صحت و احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں غفلت نہ برتنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ اقدام موسم گرما میں سفر کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت اور بعض ممالک میں متعدی امراض کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی صحت تنظیموں کے ساتھ مل کر عالمی وبائی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، جن میں ہانٹا وائرس، ایبولا، یلو فیور (پیلا بخار) اور موسمی انفلوئنزا شامل ہیں۔ "وقایہ" نے مسافروں کو نصیحت کی ہے کہ وہ سفر پر روانہ ہونے سے پہلے اپنی منزل کے صحت کے حالات کا جائزہ لیں اور وہاں کے لیے ضروری ویکسینیشن، خاص طور پر یلو فیور کے ٹیکوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں، اگر وہ کسی متاثرہ علاقے یا ایسے ملک جا رہے ہیں جہاں اس کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔
اتھارٹی نے متعدی امراض کی منتقلی کے طریقوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ :
* ہانٹا وائرس : متاثرہ چوہوں کے اخراجات یا آلودہ ماحول سے پھیلتا ہے۔
* ایبولا وائرس : متاثرہ افراد یا جانوروں کے خون اور جسمانی سیال کے براہ راست رابطے سے منتقل ہوتا ہے۔
* یلو فیور : متاثرہ علاقوں میں مچھروں کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔
* انفلوئنزا : سانس کے قطروں اور مریضوں کے ساتھ براہ راست رابطے سے منتقل ہوتا ہے۔
"وقایہ" نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں :
* بیماری کی علامات والے افراد کے ساتھ میل جول سے گریز کریں ۔
* جنگلی جانوروں یا چوہوں کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی ان کے ٹھکانوں پر جائیں۔
* متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ بہت ضروری نہ ہو۔
* ذاتی حفظانِ صحت کا خیال رکھیں، باقاعدگی سے ہاتھ دھویں، اور خوراک و پانی کی صفائی یقینی بنائیں۔
* مچھروں سے بچاؤ کے لیے کیڑے مار ادویات اور مناسب لباس کا استعمال کریں۔
اتھارٹی نے ہدایت کی کہ اگر سفر کے دوران یا واپسی پر بیماری کی علامات ظاہر ہوں، بالخصوص اگر مسافر کسی وبا سے متاثرہ علاقے سے آیا ہو یا مریضوں یا خطرناک ماحول کے رابطے میں رہا ہو، تو فوری طور پر قریبی ہیلتھ سینٹر سے رجوع کریں اور طبی عملے کو اپنی سفری تاریخ اور ممکنہ رابطے کے بارے میں ضرور مطلع کریں۔
آخر میں، "وقایہ" نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صحت سے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور مسافروں کی حفاظت کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ پر موجود سفری انتباہات سے استفادہ کریں۔
-
سعودی عرب اور آئرلینڈ کا بحرانوں کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال کے تازہ ترین پیش رفت پر ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور یونیسکو کے درمیان مصنوعی ذہانت کے سلسلے میں تعاون پر اتفاق
سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سے متعلق امور کے لیے قائم ادارے کے سربراہ ...
مشرق وسطی -
ایرانی حملے میں سعودی اور قطری ٹینکروں کونشانہ بنانا عالمی بحری سلامتی پرحملہ ہے:سعودی عرب
سعودی وزارتِ خارجہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے دوران سعودی آئل ٹینکر ''ودیان'' اور ...
مشرق وسطی