سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان ایک ارب ڈالر مالیت کے 13 معاہدوں پر دستخط متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

العربیہ بزنس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا ایک ارب ڈالر مالیت کے 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ دستخط کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے دورہ مملکت کے دوران کیے جائیں گے۔

اس دورے کے موقع پر سعودی عرب-کینیڈا سرمایہ کاری فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان معاہدوں میں انفراسٹرکچر، کان کنی اور صنعت کے شعبے شامل ہیں۔

رائل کمیشن فار ریاض سٹی 440 ملین ڈالر مالیت کے دو معاہدوں پر دستخط کرے گا، جبکہ مائیننگ کمپنی اور کینیڈین ہچ (Hatch) کے درمیان 700 ملین ڈالر تک کی شراکت داری کا معاہدہ بھی طے پائے گا۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ میں کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کا ان کے سرکاری دورے کے موقع پر استقبال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے امکانات اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

العربیہ کے نامہ نگار سلطان السلمی نے کینیڈین وزیراعظم کے دفتر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مارک کارنی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اجلاس کریں گے۔

انوسٹمنٹ فورم میں کان کنی، تعلیم، توانائی، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 سے زائد بڑی کینیڈین کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

کینیڈین کمپنیاں ورلڈ کپ اور ایکسپو کی میزبانی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں شروع کیے جانے والے بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں شامل ہونے کی خواہشمند ہیں۔

سعودی عرب اور کینیڈا۔۔ سرمایہ کاری سے فروغ پذیر شراکت داری

سعودی عرب مالیاتی، صنعتی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے باعث کینیڈا کے لیے ایک اہم اقتصادی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

مالیاتی شعبے میں مملکت میں مالیات اور انشورنس کی سرگرمیوں میں کینیڈین سرمایہ کاری کا حجم 177 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ سعودی اسٹاک مارکیٹ کی مارکیٹ ویلیو 2.35 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، اس مارکیٹ میں 300 سے زائد لسٹڈ کمپنیاں شامل ہیں، جبکہ 700 سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں نے مملکت میں اپنے علاقائی ہیڈکوارٹرز قائم کیے ہیں۔

صنعتی شعبے میں سعودی صنعت میں کینیڈین سرمایہ کاری کا بیلنس 2.148 ارب ریال ہے۔ مملکت میں تقریباً 13 ہزار کارخانے موجود ہیں اور اس کا ہدف سنہ 2035ء تک صنعتی پیداوار کو 380 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔

کان کنی اور اہم معدنیات کے شعبے میں کینیڈین کمپنی آئیوانہو الیکٹرک (IVANHOE Electric) نے سعودی عرب میں کان کنی کے منصوبوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ مملکت میں معدنی دولت کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 2.5 ٹریلین ڈالر ہے، جہاں 50 سے زائد معدنیات دریافت ہو چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں