کویت کا دشمن کے14 فضائی اہداف کو تباہ کرنے کا دعویٰ، ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کویت کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج نے آج فجر کے وقت کویتی فضائی حدود میں نظر آنے والے تین بیلسٹک میزائل ایک کروز میزائل اور دس دشمن ڈرونز کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا ہے۔ وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ دشمن کے اہداف کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا ہے تاہم اس کارروائی کے نتیجے میں محدود مادی نقصانات ہوئے اور ملبہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان کرنل سٹاف سعود العطوان نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے فضائی اہداف کی نشاندہی ہوتے ہی ان کا مؤثر جواب دیا اور انہیں بروقت ناکام بنا دیا۔

مادی نقصانات اور ایک زخمی

کرنل العطوان نے وضاحت کی کہ دشمن کے اہداف کو ناکام بنانے کے دوران ان کا ملبہ ملک کے مختلف مقامات پر گرا جس سے مادی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے اب ہسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، اس کی حالت مستحکم ہے۔

دفاعی کارروائی کے ملبے کی صفائی

ترجمان نے مزید کہا کہ بری فوج کی انجینئرنگ یونٹ کی ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم نے کارروائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی باقیات سے متعلق موصول ہونے والی اطلاعات پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ مقامات کو محفوظ بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو دور کیا جا سکے۔

وزارت دفاع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج ملک کی سلامتی کو مستحکم کرنے اور شہریوں و مقیمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ اور مکمل تیاری کی حالت میں اپنے فرائض مستعدی کے ساتھ انجام دیتی رہے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں