سعودی عرب اورکینیڈا کی آبنائےہرمزمیں آئل ٹینکروں پرحملوں کی مذمت...کشیدگی میں کمی پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب اور کینیڈا نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے والی ایرانی خلاف ورزیوں اور خطے کے کئی ممالک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔ دونوں ممالک نے کشیدگی میں کمی، مذاکرات کی راہ پر واپس آنے اور بات چیت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے آج کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے استقبال کے موقع پر سامنے آئی، جہاں دونوں عہدے داران نے خطے کی تازہ ترین صورت حال اور باہمی دل چسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ اور ان کی کینیڈین ہم منصب نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ ساتھ ہی مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا، تاکہ باہمی مفادات کو پورا کیا جا سکے اور سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان شراکت داری کے وسیع تر امکانات کھل سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں