ایرانی سپریم لیڈر کے ایک مشیر نے اتوار کے روز آبنائے ہرمز کی حفاظت کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ "درجنوں ایٹم بموں" سے زیادہ اہم ہے۔
اسناء نیوز ایجنسی نے محسن رضایی کے حوالے سے بتایا، "تزویری اہمیت کا حامل یہ راستہ درجنوں ایٹم بموں سے زیادہ اہم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کی حفاظت کرے گا۔"
مغربی ممالک ایران پر ایٹم بم بنانے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہیں لیکن تہران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن شہری مقاصد کے لیے ہے۔
تہران نے اتوار کے روز آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے خلیجی ہمسایوں پر میزائل اور ڈرونز داغے ہیں۔
اس کشیدگی سے وہ عبوری معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے جس کا مقصد جنگ ختم کرنا تھا۔
آبنائے ہرمز کا مستقبل حتمی معاہدے کی راہ میں حائل ہے جسے ایران نے جنگ کے دوران تجارتی جہازرانی کے لیے بند کر دیا تھا۔
ایران بحری جہازوں کی راہداری کنٹرول کرنے پر اصرار کرتا ہے اور فیس وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ یہ مؤقف واشنگٹن نے مسترد کر دیا ہے۔
امریکی مرکزی کمان نے اتوار کے روز بعد میں اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز تمام جہازوں کے لیے کھلی ہے اور امریکی فوجی دستے جہازرانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے "پوزیشن سنبھالے ہوئے اور تیار" ہیں۔
-
سلطنتِ عمان کا ایرانی سفیر کو طلب کر کے شدیداحتجاج
تہران کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں پر مسقط کا اظہارِ برہمی
مشرق وسطی -
ایران کا آبنائے ہرمز پر کوئی کنٹرول نہیں، جہاز رانی بدستور جاری ہے:امریکہ
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام ) نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز ان تمام جہازوں کے ...
مشرق وسطی -
ایرانی جارحیت کسی بھی بہانے ناقابلِ قبول ہے:عرب لیگ
کسی بھی عرب ملک کی خودمختاری پر حملہ ناقابلِ برداشت خلاف ورزی ہے:نبیل فہمی
مشرق وسطی