بحرین: ایران نے فضائی نیویگیشن سسٹم کو نشانہ بنایا لیکن ٹریفک متأثر نہیں ہوئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بحرین کی سول ایوی ایشن باڈی نے کہا ہے کہ ایران نے پیر کے روز اس کے فضائی نیوی گیشن سسٹم کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا تاہم ٹریفک پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

ایک بیان میں کہا گیا، "مملکتِ بحرین کے خلاف جارحانہ ایرانی اقدام کے نتیجے میں بحرین کے فلائٹ انفارمیشن ریجن میں خدمات انجام دینے والا سول ایئر نیویگیشن سسٹم دشمن ڈرونز کا نشانہ بنا۔ تاہم فضائی نیوی گیشن آپریشنز متأثر نہیں ہوئے۔ پروازیں اور ہوائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔"

بحرین نے پیر کے روز کہا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے "متعدد بار ایرانی فضائی جارحیت کو روک کر تباہ کر دیا" جبکہ کویت کی فوج نے بھی "ایرانی جارحیت" کی اطلاع دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں