شپنگ ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ اس ہفتے کے آغاز میں آبنائے ہرمز کے راستے جہازوں کی راہداری میں مزید کمی واقع ہوئی کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان تازہ حملوں کا تبادلہ ہونے کے بعد احتیاط بڑھ گئی ہے۔
کیپلر کے اعداد و شمار کے مطابق اشیاء ضروریہ کے کُل چار جہازوں نے پیر کے روز زیادہ تر ایرانی راستے سے آبنائے عبور کی جبکہ گذشتہ دن یہ سات تھے۔
چار جہازوں میں دو ٹینکرز آبنائے سے باہر نکلے اور ساتھ ہی دو جہاز داخل ہوئے تھے۔
باہر نکلنے والے دو جہازوں میں ایک ٹینکر پیٹرو کیمیکل لے جا رہا تھا اور ایک خالی تھا۔
دریں اثنا آبنائے میں داخل ہونے والے دو جہازوں میں ایک بٹومین ٹینکر اور ایک آئل ٹینکر شامل تھے۔
پیر کے روز آبنائے سے گذرنے والا خام تیل کا کوئی بہت بڑا جہاز یا مائع قدرتی گیس کے ٹینکرز نظر نہیں آئے تھے۔
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی (یو کے ایم ٹی او) نے منگل کے روز کہا کہ اسے متعدد اطلاعات موصول ہوئیں کہ ایک ٹینکر کو آبنائے ہرمز میں نامعلوم پراجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔