ایرانی عدلیہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ گذشتہ موسمِ سرما میں ملک گیر مظاہروں سے متعلق الزامات کے تحت ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی۔
عدلیہ کی آن لائن نیوز ویب سائٹ میزان نے بتایا، "مظاہروں کے دوران ایک سرگرم دہشت گرد گروپ کے رکن مہدی خانکی کے خلاف سزائے موت سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد عمل میں لائی گئی۔"
یاد رہے کہ دسمبر کے آخر میں ایران میں ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج تیزی سے پورے ملک میں پھیل گیا اور اس میں سیاسی مطالبات بھی شامل تھے۔
مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے۔
میزان نے بدھ کے روز کہا کہ خانکی کو 10 فروری کو تہران کے مغرب میں کرج سے ہتھیاروں کے ایک بڑے ذخیرے کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ نیز کہا کہ یہ اسلحہ جنوری کے مظاہروں میں میں فائرنگ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
ویب سائٹ نے کہا کہ خانکی کو صیہونی اور امریکی حکومتوں کے حق میں کام کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی اور اس کی تمام جائیداد ضبط کر لی گئی۔
-
ایران جنگ پر 37.5 بلین ڈالر کے اخراجات ہوئے: امریکی وزیرِ دفاع کا تخمینہ
ہیگستھ نے پینٹاگون کے لیے تقریباً 67 بلین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی درخواست کا دفاع ...
مشرق وسطی -
لندن اب بھی امریکہ کو ایران کے خلاف اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے: بلومبرگ
خبر رساں ادارے بلومبرگ نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے اس ...
بين الاقوامى -
روبیو: امریکہ بدستور ایران بحران پر گفتگو کے لیے تیار ہے
ایران کو آبنائے ہرمز کے کنٹرول کی اجازت دینے سے ایک غلط نظیر قائم ہو گی: امریکی ...
مشرق وسطی