یو این کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ملالہ ڈے منایا جا رہا ہے
ملالہ کو نوبل انعام دلوانے کے حق میں دستخطی مہم
داریں اثنا ہزاروں برطانوی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملالئے یوسف زئی کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔
مہم کی رہنما شاہدہ چوہدری نے گلوبل پیٹیشن پلیٹ فارم کے ایک بیان میں کہا کہ ملالہ کسی ایک عورت کو نہیں بلکہ ان تمام افراد کی نمائندگی کرتی ہیں جنہیں صرف جنس کی بنیاد پر تعلیم سے محروم رکھا جاتا ہے۔
ملالئے کو نوبل انعام دلوانے کے لیے تیس ہزار سے زائد افراد اس پیٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں۔ اسی طرح کی مہمات کینیڈا، فرانس اور اسپین میں بھی جاری ہیں۔
نوبل کمیٹی کے قوانین کے تحت معروف شخصیات جیسے کہ قومی اسمبلی اور حکومتی ارکان انعام کے لیے نامزد ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ ماہ یورپین یونین کو امن اور جمہوریت کے فروغ پر نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔