شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، چار افراد جاں بحق

فوری طور پر حملے میں مرنے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بدھ کی رات امریکی سی آئی اے کے بغیر پائلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے پانچ کلومیٹر جنوب میں واقع گاؤں قطب خیل میں ایک مکان پر دو میزائل داغے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اطلاع دی ہے کہ میزائل حملے میں تین مشتبہ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

لیکن میران شاہ میں ایک سکیورٹی عہدے دار نے حملے میں چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ ایک اور جنگجو شدید زخمی ہے۔فوری طور پر اس ڈرون حملے میں مرنے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔ پاکستانی انٹیلی جنس حکام نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ وہ افغان نژاد تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں