مستونگ میں شیعہ زائرین کی بس میں بم دھماکا،22 افراد جاں بحق
بچوں اور خواتین سمیت 30 سے زیادہ زخمی کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل
پاکستان کے رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے شورش زدہ ضلع مستونگ میں شیعہ زائرین کی ایک بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں بائیس افراد جاں بحق اور تیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
بس پاکستان، ایران سرحد پر واقع قصبے تفتان سے آ رہی تھی۔ اس پر کوئٹہ اور تفتان کے درمیان مرکزی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے درینگھر میں بم حملہ کیا گیا ہے۔
مستونگ کے اسسٹنٹ کمشنر شفقت انوار نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ انھوں نے بم دھماکے میں بائیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ان میں چوبیس مرد اور آٹھ عورتیں ہیں۔
صوبائی سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ شیعہ زائرین کی دو بسیں ساتھ ساتھ سفر کر رہی تھیں اور ان کے ساتھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں تھیں۔ شیعہ زائرین کی دو میں سے ایک بس میں بم دھماکا ہوا ہے اور اس سے سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کے لیے قریباً اسّی کلو گرام بارود استعمال کیا گیا ہے۔تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ دھماکے کے لیے کس قسم کا بم استعمال کیا گیا ہے اور آیا یہ خودکش حملے کا نتیجہ ہے یا بم سڑک پر نصب کیا گیا تھا۔
فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک نے شیعہ زائرین پر بم حملے کی مذمت کی ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
-
بارودی سرنگ دھماکے میں پاسداران انقلاب کے تین اہلکار ہلاک
بلوچستان عدل آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
بين الاقوامى -
بلوچستان اسمبلی کے رکن کے تہ خانے سے زنجیربند بچے بازیاب
پولیس چھاپے میں کھیتران ہاؤس سے اسلحے اور گولہ بارود سے بھرا ٹرک برآمد
ایڈیٹر کی پسند -
کوئٹہ دھماکے، فائرنگ: ڈی سی، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 20 جاں بحق
صوبائی حکومت کا اتوار کے روز بلوچستان میں یوم سوگ کا اعلان
پاكستان -
زیارت: قائد اعظم ریزیڈینسی راکٹ حملوں کے بعد مکمل طور پر جل گئی
قومی ورثہ قرار دی گئی عمارت دنیا بھر میں بلوچستان کی شناختی علامت تھی
پاكستان -
بلوچستان سے چیک خواتین سیاحوں کا اغوا
چیک سفارتخانہ تبصرے کے لئے دستیاب نہیں تھا
صفحة اول -
افغان فورسز کی سرحدی علاقے میں فائرنگ، 5 پاکستانی جاں بحق
بلوچستان کے ضلع ژوب میں پیش آئے واقعہ کے بارے میں متضاد اطلاعات
پاكستان