اسلام آباد :عمران خان کے مکان کی بجلی منقطع
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی دارالحکومت کے علاقے بنی گالہ میں واقع محل نما مکان کی بجلی منقطع کردی ہے۔
آئیسکو کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیام گاہ کی بجلی واجبات کی بروقت عدم ادائی کی بنا پر منقطع کی گئی ہے۔ان کی قیام گاہ پر بجلی کی فراہمی کے لیے تین کنکشن لگے ہوئے تھے۔دو مرکزی رہائش اور ایک ٹیوب ویل کے لیے تھا۔
قبل ازیں ستمبر میں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے ایک نیوزکانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی قیام گاہ کے بل جمع کروا دیے ہیں حالانکہ انھوں نے خود اسلام آباد میں 18 اگست کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا اور اپنے پیروکاروں سے کہا تھا کہ وہ سرکاری واجبات اور محاصل ادا نہ کریں تاکہ حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاسکے لیکن ان کی سول نافرمانی کی یہ تحریک بری طرح ناکام رہی تھی اور ان کی پارٹی کے عہدے دار تمام سرکاری واجبات ادا کرتے رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین نے سترہ ہزار اور تیرہ ہزار مالیت کے دو بل جمع کرادیے ہیں۔تاہم بعد میں عمران خان نے ڈی چوک میں دھرنے کے شرکاء کے سامنے اپنے بجلی کے ایک بل کو نذرآتش کیا تھا اور اپنے مداحوں سے خوب داد سمیٹی تھی اور انھیں بھی ایک طرح سے اس بات کی ترغیب دی تھی کہ وہ بجلی تو ضرور استعمال کریں لیکن اس کے واجبات ادا نہ کریں۔
ان کے اس اقدام کے بعد پانی اور بجلی کے وزیرمملکت عابد شیرعلی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان نے بجلی کے واجبات ادا نہ کیے تو ان کے میٹر کاٹ دیے جائیں گے اور آج سوموار کو بلوں کی ادائی کے لیے مقررہ وقت گزرنے کے بعد ان کی برقی رو منقطع کردی گئی ہے۔
-
عمران خان پارٹی کارکنوں کو پولیس تحویل سے چھڑا لے گئے
نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کی نئی قانون شکنی
پاكستان -
عمران خان قاتلوں کے نام افشاء کرنا بھول گئے
کارکنوں کی گرفتاریوں پر آئی جی اسلام آباد کو جیل میں ڈالنے کا اعلان
پاكستان -
عمران خان کا ہفتے کو اہم انکشافات کا اعلان
احتجاجی دھرنے کا ایک مہینہ پورا ہونے پر گرینڈ شو کا وعدہ
پاكستان -
باغی کی خطرناک بغاوت، سکرپٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا
عمران خان وعدے کرتے اور توڑ دیتے ہیں:مخدوم جاوید ہاشمی
پاكستان -
''شریف برادران جائیں، نہیں تو دما دم مست قلندر''
آرمی چیف چار گھنٹے تک عمران خان اور طاہرالقادری کو سماعت کرتے رہے
پاكستان -
بحران کے حل کے لیے 24 گھنٹے ،پاک فوج ثالث
عمران خان کی راول پنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات
پاكستان