نواز شریف کی حاکم دبئی سے زعبیل پیلس میں ملاقات، تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے اہم کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد المکتوم سے ان کے بڑے صاحبزادے راشد بن محمد کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

چونتیس سالہ راشد بن محمد آل المکتوم ہفتے کی صبح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ انہیں ہفتے کی شام دبئی ہی کے امر ھریر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف ذاتی طور پر الشیخ محمد بن راشد آل المکتوم سے زعبیل پیلس میں ملاقات کی اور ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق وزیر اعظم اتوار کی رات ہی دبئی کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں