.

پاکستانی عمرہ زائرین کیلیے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی عمرہ زائرین کو ویزے کی فراہمی کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط دسمبر تک مؤخر کر دی ہے۔

سعودی سفارت خانے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کے خواہشمند درخواست گزار نومبر میں موجودہ سسٹم کے تحت ہی ویزا حاصل کر سکیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دسمبر سے عمزہ زائرین کے لئے فنگر پرنٹ کی شرط لازمی ہو گی۔

ترجمان سعودی سفارتخانے کے مطابق اپنے ہی ملک میں بائیو میٹرک تصدیق کے باعث پاکستانی عمرہ زائرین کو سہولت ہو گی اور انہیں جدہ ایئرپورٹ پر قطار میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب عمرہ زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے بھی پاکستانی زائرین کے فنگر پرنٹس لینا شروع کر دیے ہیں۔